Saturday, September 21, 2024, 1:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں دوٹرینوں میں تصادم سے 3 افراد ہلاک، 28 زخمی

انڈونیشیا میں دوٹرینوں میں تصادم سے 3 افراد ہلاک، 28 زخمی

ہلاک ہونیوالوں میں ٹرین کا ڈرائیور، اسسٹنٹ اور اسٹیوارڈ میں شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں پیش آیا جہاں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ مشرقی صوبے جاوا کے دارالحکومت سورابایا سے بانڈونگ جانے والی ایک ٹرین نے دوسری ٹرین کو سٹیشن پر ٹکر ماردی جس سے بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں میں ٹرین کا ڈرائیور، اسسٹنٹ اور اسٹیوارڈ شامل ہیں۔

banner

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں سمیت ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں سمیت زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

حادثے کے وقت ٹرین میں 478 مسافر سوار تھے، حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024