Saturday, October 19, 2024, 2:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کے وزیر اعظم مودی کو مسخرہ کہنے پر مالدیپ کے 3 وزرا معطل

بھارت کے وزیر اعظم مودی کو مسخرہ کہنے پر مالدیپ کے 3 وزرا معطل

نئی دہلی میں مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم شہیب کی طلبی، توہین آمیز ریمارکس پر شدید احتجاج

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا تمسخر اڑانے پر مالدیپ کے 3 وزرا معطل ہوگئے۔

مالدیپ کی حکومت نے اپنے 3 نائب وزرا کو سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا مذاق اڑانے پر معطل کردیا ہے۔

مالدیپ میں نوجوانوں کے امور کی نائب وزیر مریم شعونہ سمیت مالسا شریف اور محزوم ماجد نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد، اسرائیل کی کٹھ پتلی اور مسخرہ قرار دیا تھا۔

نئی دہلی میں مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم شہیب کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا۔

banner

مالدیپ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزرا کےتبصرے ذاتی تھے جو کہ حکومت کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے تینوں نائب وزرا کی معطلی اور ان کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024