Saturday, September 21, 2024, 1:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تھائی لینڈ کا غیرملکی سیاحوں کےلیے ویزہ فری انٹری کا اعلان

تھائی لینڈ کا غیرملکی سیاحوں کےلیے ویزہ فری انٹری کا اعلان

ویزا فری انٹری کی پیش کش سے کی آمد میں اضافہ ہوا، حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

تھائی لینڈ حکومت نے 60 ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا ملک میں آنے کی اجازت دے دی۔

تھائی حکومت نے ملک میں سیاحت کی فروغ کے لیے60 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لوگ 30 دنوں کے لئے ویزا کے بغیر تھائی لینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

تھائی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے محکمے کے مطابق، ان ممالک اور علاقوں میں انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، بحرین، برازیل، برونائی، کینیڈا، چین، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، اور فرانس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، موناکو، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بھی بغیر ویزا تھائی لینڈ میں آنے کی اجازت ہوگی۔

banner

بغیر ویزا تھائی لینڈ کا سفر کرنے کی سہولت ناروے، پیرو، فلپائن پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، سان مارینو ، سعودی عرب ، سنگاپور ، سلوواک ، سلووینیا ، اسپین ، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان ، ترکی ، یوکرین ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، امریکا اور ویتنام کے شہریوں کو بھی میسر ہوگی۔

دوطرفہ معاہدے کے تحت کمبوڈیا اور میانمار کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد تھائی لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور یہاں 14 دن تک بغیر ویزے کے رہ سکتے ہیں۔ اس کا اطلاق صرف بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والوں پر ہوتا ہے۔

ہانگ کانگ، لاؤس، مکاؤ، منگولیا، روس اور ویت نام کے پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکی تھائی لینڈ میں 30 دن تک رہ سکتے ہیں۔

ارجنٹائن، برازیل، چلی، جنوبی کوریا اور پیرو کے شہری بغیر ویزے کے تھائی لینڈ میں 90 دن تک رہ سکتے ہیں۔ روسی پاسپورٹ رکھنے والے یکم نومبر 2023 سے 30 اپریل 2024 تک بغیر ویزے کے 90 دن کے قیام کے اہل ہیں۔

عارضی ویزا فری انٹری فی الحال چینی اور قازقستان کے شہریوں کے لئے 25 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک اور ہندوستانی شہریوں اور تائیوان کے شہریوں کے لئے 10 نومبر سے 10 مئی تک نافذ العمل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024