Saturday, September 21, 2024, 6:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فضل الرحمان کی افغان وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند سے ملاقات

فضل الرحمان کی افغان وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند سے ملاقات

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں غلط فہمیوں کو دورکرنا ہے : مولانا فضل الرحمان

by NWMNewsDesk
0 comment

ٖجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کے وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغان حکومت کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں جہاں انہوں نے افغان کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

سربراہ جے یو آئی نے آج افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ سمیت افغان کابینہ کے اہم ارکان بھی شریک ہوئے۔

banner

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ‎بیرونی قبضے کے خلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ہے، دورہ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانےوالی غلط فہمیوں کو دورکرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اورباہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے۔

افغان وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امید ہے دورہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان بھائی چارے اور مثبت تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا، ‎افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، ‎مسائل کے حل اور غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کا کردار اہم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024