Saturday, September 21, 2024, 1:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں نئے کوویڈ ویرینٹ جے این ون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی

پاکستان میں نئے کوویڈ ویرینٹ جے این ون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 2 مریضوں میں کرونا کی تشخیص

by NWMNewsDesk
0 comment

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے محمکہ صحت کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنیوالے دو مزید مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوگئی، بلوچستان کے علاقے کیچ کا رہائشی 26 سالہ مسافر گزشتہ روز ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا، دوسرا مسافر 27 سالہ اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے، نئے کوویڈ ویرینٹ جے این ون کی جانچ کیلئے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری روانہ کردیئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کو سختی سے قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔

اس سے قبل بھی بیرون ملک سے 4 مسافروں میں ممکنہ کوویڈ کی تشخیص کی گئی تھی، چاروں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے 5 روز میں موصول ہوتی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024