جنوبی کیرولینا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگادیئے۔
جوبائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر بعض شرکا کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے جس پر جو بائیڈن نے مجمعے کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں۔
BREAKING:
⚡️🇺🇸 Demonstrators interrupt US President Joe Biden during his speech, chanting to demand an end to the war on #Gazahttps://t.co/BDF18qvsMS pic.twitter.com/bLDzT2IgZh
— Megatron (@Megatron_ron) January 8, 2024
انہوں نے شرکا سے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بلآخر فوج واپس بلائی جائے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں،7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔