Saturday, October 19, 2024, 6:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرۂ احمر میں امریکی و برطانوی فورسز نے 21 ڈرونز مار گرائے

بحیرۂ احمر میں امریکی و برطانوی فورسز نے 21 ڈرونز مار گرائے

یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 26 کوششیں ہو چکی ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ و برطانیہ کی فورسز نے بحیرۂ احمر میں فائر کیے گئے 21 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی نیوی نے حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں ، ان ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے ۔

یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 26 کوششیں ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بحیرۂ احمر سمیت مختلف سمندری راستوں پر متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

banner

ان حملوں میں یمن کے حوثی باغیوں نے مختلف بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں اسرائیل، امریکا سمیت مختلف ممالک کے بحری جہاز شامل ہیں۔

یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکا پوری دنیا کو متحرک کر لے پھر بھی بحیرۂ احمر میں جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024