Saturday, October 19, 2024, 4:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

3 بنیادی اہداف حاصل کئے بغیر جنگ ختم نہیں ہو گی: نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

اردن، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو پائے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 3 بنیادی اہداف حاصل کئے بغیر جنگ ختم نہیں ہو گی، حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے، کوئی دہشتگرد محفوظ نہیں ہے، ہم شمال کے لوگوں کی انکے گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنائیں گے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024