Saturday, September 21, 2024, 1:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاپوانیوگنی میں پولیس اورسرکاری ملازمین کا احتجاج ہنگاموں میں تبدیل، 15 افراد ہلاک

پاپوانیوگنی میں پولیس اورسرکاری ملازمین کا احتجاج ہنگاموں میں تبدیل، 15 افراد ہلاک

احتجاج میں شریک مظاہرین نے دکانوں اور کاروباری مراکز کو آگ لگا دی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاپوا نیو گنی کےدارالحکومت پورٹ مورسبی میں تنخواہیں نہ ملنے پرپولیس اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال کےدوران پرتشدد ہنگاموں میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے دکانوں اورکاروباری مراکزکو آگ لگا دی،کئی مظاہرین نےدکانوں میں لوٹ مار بھی کی۔

حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فوج کو طلب کیا گیاجبکہ پاپوا نیو گنی وزیراعظم نےمذمت کرتے ہوئےکہا کہ لوٹ مار اور آتش زنی سے متاثرہ کاروباروں کی مدد کی جائیگی۔

banner

بدامنی اس وقت شروع ہوئی جب پولیس اوردیگر سرکاری ملازمین نےتنخواہوں میں 50 فیصد تک کمی کے بعد بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم جیمز ماراپے نےکہا کہ کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے چیک سے تقریباً 100 ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے اورحکومت ٹیکسوں میں اضافہ نہیں کر رہی ہےجیسا کہ کچھ مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024