Saturday, September 21, 2024, 1:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے اور فوٹو شوٹ کروایا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ باؤلر کے ساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ باؤلر عامر جمال ہوں گے۔

banner

ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لیگ بریک گگلی باؤلر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں، اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024