Saturday, October 19, 2024, 7:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

صرف دسمبر میں کورونا سے دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، ڈبلیو ایچ او

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی ادارہ صحت نے خطرےکی گھنٹی بجادی،صرف دسمبر میں کورونا سے دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

ڈبلیو ایچ او کےسربراہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئےکہا دس ہزاراموات کورونا کی دیگر لہروں سے کم ہے ۔لیکن وباکو اسی مرحلے پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔اعدادو شمار کے مطابق پچاس ممالک میں کورونا مریضوں کے اسپتالوں داخل ہونے کی شرح میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہالیڈے سیزن اورتقاریب کی وجہ سےکورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔یورپ اور امریکہ میں کووڈویرئینٹ جےاین ون کے کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اسپین میں بھی کورونا اور فلو کےکیسز میں اضافے کے بعد ماسک پہننے کےحوالے سخت ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024