Saturday, October 19, 2024, 8:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان

مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان

پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس پر شیخ رشید کی حمایت نہیں کی

by NWMNewsDesk
0 comment

راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے خلاف کیسز کی سماعت کے بعد جیل احاطے میں موجود صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سے بلے کا انتخابی نشان چھینا جا رہا ہے لیکن وہ آخری بال تک لڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ” الیکشن کمیشن نے ہم سے ‘بلے’ کا انتخابی نشان اس لیے لیا تاکہ ہماری جماعت کو توڑا جا سکے اور انتخابات سے دو رکھا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن ہماری انتخابی مہم کا سلوگن ‘غلامی نا منظور’ ہوگا۔

banner

عمران خان نے کہا کہ اس وقت جیل سے ایک کاغذ تک باہر نہیں جاسکتا، مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت تک کی اجازت نہیں دی گئی اور مجھے نہیں معلوم کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس کسے ملے اور کسے نہیں۔

ان کے بقول ساڑھے آٹھ سو ٹکٹوں کے بارے زبانی کلامی کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں۔

راولپنڈی سے اپنے اتحادی شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اصول وضع کیا ہے کہ جس نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اسے ٹکٹ نہیں دیں گے۔ اسی وجہ سے ان کی حمایت نہیں کی۔

ایک صحافی کی طرف سے اس سوال پر کہ کیا آپ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ میں نے اٹھارہ ماہ قبل کہا تھا مذاکرات کریں لیکن اب کس سے مذاکرات کروں اور کیوں کروں؟

عمران خان نے کہا کہ اس وقت صرف ایک ہی بات پر مذاکرات ہو سکتے ہیں کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں۔

اس سوال پر کہ کیا آپ سے کسی غیر ملکی سفیر یا اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابط کیا، عمران خان نے کہا کہ مجھ سے کسی نے رابط نہیں کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024