Saturday, September 21, 2024, 4:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارا منفی 53 پر پہنچ گیا

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارا منفی 53 پر پہنچ گیا

واٹسن لیک، یوکون اور ایڈمنٹن دنیا کے سرد ترین شہر بن گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا میں سردی نے ہر شے جمادی ، صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات مطابق کم از کم 40 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سےالبرٹا کے شہر ایڈمنٹن کا درجہ حرارت ہے منفی 53 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واٹسن لیک یوکون میں پارا منفی 48 اور میو یوکون میں منفی 47 تک گرگیا

سخت ترین موسم، برفیلی ہواؤں اور شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کا ںظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ تاحال سیکٹروں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔

سڑکوں پر جمی برف کے باعث ہزاروں گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں ،البرٹا ایسوسی ایشن کو صرف 3 روز کے دوران 10 ہزار سے سڑک پر پھنسے افراد نے مدد کے لیے کالز کی ہیں۔

banner

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا سمیت ریاست اونٹاریو کے کئی علاقوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے زندگی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، 25 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے ، شہریوں کو دریاؤں سے دور رہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کینیڈا نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ شدید موسم کے باعث صرف چند منٹوں میں انسانی جلد متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024