Saturday, September 21, 2024, 1:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

گزشتہ سال تقریباً 30 ہزار تارکین وطن نے انگلش چینل کے ذریعے برطانیہ کا رخ کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس سے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

سخت سردی میں شمالی فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران 5 تارکین وطن ہلاک جبکہ چھٹے کی حالت نازک ہے اور 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا، 2024ء میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی پہلی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایک فرانسیسی بحری جہاز بچاؤ کیلئے گیا اور پانی میں بے ہوش اور بے جان لوگوں کو دیکھا، اس وقت پانی کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، زندہ بچ جانے والوں کو کیلیس میں ایک پناہ گاہ میں لے جایا گیا۔

میری ٹائم حکام کے مطابق 30 سے زیادہ افراد کو بچا لیا گیا تھا لیکن ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ تقریباً 70 تارکین وطن کو صبح تین بجے کے قریب لایا گیا جن میں چھوٹے بچوں سمیت پورے خاندان تھے۔

banner

میری ٹائم حکام کے مطابق 2023ء میں 12 تارکین وطن چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، گزشتہ سال تقریباً 30 ہزار تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے مین لینڈ یورپ سے انگلش چینل کے ذریعے برطانیہ کا رخ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024