Saturday, October 19, 2024, 8:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے بہنوئی پر منشیات کے الزام میں فرد جرم عائد

اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے بہنوئی پر منشیات کے الزام میں فرد جرم عائد

رامسے النکلا کو گزشتہ دنوں ایک گھر میں توڑ پھوڑ کی اطلاع کے بعدگرفتار کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے بہنوئی پر منشیات کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رامسے النکلا کو گزشتہ دنوں ایک گھر میں توڑ پھوڑ کی اطلاع کے بعدگرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ رامسے النکلا کے علاوہ ایک اور مرد اور ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا، ان پر بھی فرد جرم عائدکی گئی ہے۔

اسکاٹش پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈنڈی شہر کے علاقے بالمورل گارڈن میں چند افراد نے نشے کی حالت میں نجی عمارت میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی، جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024