Saturday, October 19, 2024, 7:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری بار میسی کے نام

فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری بار میسی کے نام

میسی نے مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ 2019 اور 2022 میں بھی جیتا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

لیونل میسی نے 2023 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے یہ اعزاز تیسری بار اپنے نام کیا ہے۔

لندن میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، ناروے کے ارلینگ ہالینڈ اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

banner

واضح رہے کہ اس کے قبل میسی نے مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ 2019 اور 2022 میں بھی جیتا تھا۔

پرتگال کے رونالڈو بھی دو بار فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

تاہم میسی نے اب تیسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر کے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ سب سے زیادہ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024