Saturday, October 19, 2024, 8:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈز کا پیج جاری کر دیا

گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈز کا پیج جاری کر دیا

گوگل پر سرچ کرنے والوں میں سے 77 فیصد لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے معلومات سرچ کیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، نامزد امیدواروں اور دیگر موضوعات کے بارے میں آن لائن سرچز کرتی دکھائی دیتی ہے۔

عوام کی الیکشن سے متعلق ڈیٹا تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے سرچ انجن کمپنی گوگل نے ’گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن‘ کے نام سے ایک ویب پیج متعارف کروا دیا ہے۔

اس پیج پر انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں ٹاپ سرچ میں رہنے والے سوالات، موضوعات اور عوامی دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ پیج مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی خاص سرچ میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں ’زیادہ مقبول‘ ہے یا ’جیت‘ رہی ہے۔

banner

گوگل ٹرینڈز پیج کے مطابق پچھلے 14 دنوں میں سب سے زیادہ 77 فیصد لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے معلومات سرچ کیں۔

دوسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کے حوالے سے معلومات ڈھونڈے والوں کا تناسب 14 فیصد رہا۔

پیپلز پارٹی کے حوالے سے 3 فیصد لوگوں نے معلومات تلاش کیں جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے 2 فیصد لوگوں نے معلومات سرچ کیں۔

متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علمائے اسلام ف، جماعت اسلامی اور اے این پی سے متعلق ایک ایک فیصد لوگوں نے معلومات ڈھونڈیں۔

ذیل میں دیا گیا ڈیٹا براہ راست گوگل سے اپ ڈیٹ ہو رہا ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آسکتی ہے۔

https://trends.google.com/trends/explore?date=2023-12-27%202024-01-10&geo=PK&q=%2Fm%2F024tv_&hl=en

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024