Saturday, September 21, 2024, 10:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کا حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے خفیہ مذاکرات کا اعتراف

عمران خان کا حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے خفیہ مذاکرات کا اعتراف

آٹھ فروری کو مخالفین کو جھٹکا لگنے والا ہے، ہمارے پاس پلان سی بھی ہے : سابق وزیراعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

اپنی حکومت گرانے کے حوالے سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے مذاکرات کیے تھے، دو بار ملاقاتوں کے دوران جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کو مخالفین کو جھٹکا لگنے والا ہے اور یہ اسی سے ڈرے ہوئے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے پاس ‘پلان سی’ بھی موجود ہے اور اس کے بعد بھی ایک اور پلان بنا ہوا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اپنے خلاف قائم کیسز کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس مسلمان ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں اللہ نے کہا ہے کہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو، قران سب کے لیے ہے اور ہمارا کام ہے یاد کرانا۔

banner

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘لندن پلان’ کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نو مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

سابق وزیرِ اعظم نے الزام لگایا کہ لوگوں کو اغوا کر کے تشدد کیا جاتا ہے اور اگر وہ نہیں مانتے تو ‘آئی سی یو’ میں پہنچ جاتے ہیں، الیکشن کمیشن پولیس ایف آئی اے سب لندن ایگریمنٹ کا حصہ ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلی اور دوسرے درجے کی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا ہے جب کہ پارٹی سے انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا ہے

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ضمانت ملی مگر جیل کے دروازے سے دوبارہ اٹھا لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرانے والی پارٹیاں آج اکٹھی کیوں نہیں؟ بلاول اور شہباز ایک دوسرے کے گیت گاتے تھے، یہ آگے چل کر دوبارہ اکٹھے ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی سے چھٹکارے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کھوکھلی ہو گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024