Saturday, September 21, 2024, 9:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نواز شریف کی انتخابی مہم کی پہلی تقریر، میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے

نواز شریف کی انتخابی مہم کی پہلی تقریر، میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے

اگر مجھے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا نہ جاتا تو آج کوئی بھی بے روزگار نہ ہوتا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں انتخابی گہما گمی کا آغاز ہوگیا ہے

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے الیکشن مہم کا اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے اور میں یہ کر کے رہوں گا۔‘

نواز شریف نے جمعرات کو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر مجھے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا نہ جاتا تو آج کوئی بھی بے روزگار نہ ہوتا۔ اگر نواز شریف کو بار بار جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو آج پاکستان کا مقام کہیں اونچا ہوتا۔

banner

انہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو پاکستان دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر چکا ہوتا۔ واقعتاً پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔‘ نواز شریف نے اپنی مختصر تقریر میں اپنے سیاسی بیانیے کے بارے میں کوئی بات کی اور نہ ہی پارٹی کے انتخابی منشور پر بات کی۔

انہوں نے اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے مریم نواز کو جلسے سے خطاب کرنے کو کہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’28 مئی اور 9 مئی صرف تاریخ نہیں پوری داستان ہیں۔ 28 مئی والے نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 28 مئی والے موٹر ویز اور سڑکوں کے جال بچھانے والے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے وعدہ کیا تھا کہ نواز شریف کو واپس لے آؤں گی آج میں نے وعدہ پورا کر دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’جو آپ کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور ڈنڈے دیتا ہے ، وہ آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024