Friday, October 18, 2024, 4:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے قوانین مزید سخت

جرمنی میں پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے قوانین مزید سخت

یقینی بنا رہے ہیں کہ جن کو ملک میں ٹھہرنے کا قانونی حق نہیں اُن کی واپسی کا عمل تیزی سے ہو : وزیر داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی میں ارکان پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کے لیے قوانین مزید سخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

متعارف کرائے جانے والے نئے قواعد سے پولیس کو ایسے افراد کی تلاش کا اختیار ملا ہے جن کو جرمنی چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا ہو ۔ پولیس اب تارکین وطن کی شناخت کے لیے اُن سے پوچھ گچھ بھی کر سکے گی۔

اسی طرح ایسے افراد کی بیدخلی سے قبل حراست میں رکھنے کی مدت 10 سے بڑھ کر 28 دن کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسے افراد جن کو ملک میں ٹھہرنے کا قانونی حق نہیں اُن کی واپسی کا عمل تیزی سے ہو۔

banner

وزیر داخلہ نے کہا کہ پناہ کا حق نہ رکھنے والے لوگوں کو ان کے آبائی ممالک میں واپس بھیجنے سے ایسے افراد کے لیے وسائل مہیا ہوں گے جنہیں پناہ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024