Saturday, September 21, 2024, 1:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اجے دیوگن کی نئی تھرلر فلم ’شیطان‘ 8 مارچ کو ریلیز ہو گی

اجے دیوگن کی نئی تھرلر فلم ’شیطان‘ 8 مارچ کو ریلیز ہو گی

اداکار اجے دیوگن، مادھاون اور جوتیکا اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن، مادھاون اور جوتیکا کی نئی تھرلر فلم ’شیطان‘ رواں برس 8 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر وکاس باہل ہیں جس میں اداکار اجے دیوگن، مادھاون اور جوتیکا اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔

اس فلم میں نوجوان اداکارہ جانکی بودیوالہ بھی ڈیبیو کریں گی۔

اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے لیے شیطان آرہی ہے جو 8 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

banner
View this post on Instagram

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

یہ فلم ’جیو سٹوڈیو، اجے دیوگن فلمز اور پینوراما سٹیوڈیوز انٹرنیشنل نے پیش کی ہے اور اس کے پروڈیوسر اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار مانگٹ پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک ہیں۔

اجے دیوگن ان دنوں فلم ’ریڈ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں رتیش دیش مکھ ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’سنگم اگین‘ سیکوئل کا بھی اعلان کیا ہے جو 2024 میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024