Saturday, September 21, 2024, 9:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں خون جما دینے والی سردی، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 59 ہو گئی

امریکا میں خون جما دینے والی سردی، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 59 ہو گئی

سب سے زیادہ اموات ٹینیسی میں رپورٹ،19 افراد سردی سے لقمہ اجل بنے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کے بیشتر شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے۔

 برفانی طوفان سے مختلف حادثات کے دوران اموات کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

امریکی شہر شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گر گیا ہے، طوفان کی شدت سے درخت اور بجلی کی تاریں گرگئیں جس سے ہزاروں مکانات اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

برف جمنے سے پھسلن اور برف سے ڈھکی ہوئی سڑکوں پر ٹریفک حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

banner

کئی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں تو فضائی آمدورفت میں بھی خلل آیا ہے۔

سب سے زیادہ اموات ٹینیسی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 19 افراد سردی سے لقمہ اجل بن گئے۔

اوریگون میں 9، الینوائے اور مسیسیپی میں 6، ریاست واشنگٹن اور کینٹکی میں 5، ریاست نیویارک میں 3، لوزیانا میں 2 اور آرکنساس، وسکونسن، وومنگ اور نیو ہیمپشائر میں ایک ایک اموات ریکارڈ کی گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024