Saturday, September 21, 2024, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق میں عین الاسد کے اڈے پر 20 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ، دو امریکی اہلکار بھی زخمی

عراق میں عین الاسد کے اڈے پر 20 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ، دو امریکی اہلکار بھی زخمی

حزب اللہ اور تحریک النجابہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے عراق میں امریکی افواج کے اڈوں پر حملوں کے تسلسل میں الانبار کے مغرب میں واقع عین الاسد بیس پر دوبارہ میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

حملے میں عراقی انبار گورنری میں عین الاسد کے اڈے کو 20 سے زیادہ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

دو سکیورٹی ذرائع اور ایک حکومتی ذریعے نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عین الاسد ایئر بیس پر امریکی فورسز پر کئی میزائل داغے۔

حملے کے نتیجے میں عراقی اڈے پر موجود دو امریکیوں سمیت متعدد عراقی سکیورٹی فورسز کے ارکان شدید زخمی ہوئے۔

banner

حزب اللہ اور تحریک النجابہ ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اکتوبر کے وسط سے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ شروع ہونے کے دس دن بعد امریکی افواج اور بین الاقوامی اتحادی افواج کے مراکز پر میزائلوں اور ڈرونزسے سیکڑوں حملے کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن نے 17 اکتوبرسے عراق اور شام میں اپنی افواج کے خلاف 106 سے زیادہ حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024