Saturday, September 21, 2024, 8:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مردہ والد کی لاش کے پاس بیٹھا 2 سالہ بچہ بھی بھوک پیاس سے تڑپ تڑپ کر مرگیا

مردہ والد کی لاش کے پاس بیٹھا 2 سالہ بچہ بھی بھوک پیاس سے تڑپ تڑپ کر مرگیا

مقامی سماجی کارکنان ان کے بیٹے کی موت کے ذمہ دار ہیں : والدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں 2 سالہ بچے کی بھوک پیاس سے موت نے کئی دلوں کو جکڑ لیا۔

افسوسناک واقعہ شمالی انگلینڈ کے ساحلی علاقے سکیگنیس میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں 2 سالہ برونسن بیٹرسبی اپنے 60 سالہ والد کینتھ کے ساتھ مقیم تھا۔

کینتھ 29 دسمبر 2023 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کا دو سالہ بیٹا تنہائی میں بھوک پیاس کے باعث باپ کی لاش کے پاس ہی تڑپ تڑپ کر مرگیا۔

اندوہناک واقعے کی اطلاع 9 جنوری کو اس وقت ملی جب سماجی کارکن کی بارہا رپورٹ پر پولیس نے اپارٹمنٹ کے مالک سے چابی لے کر گھر کھولا تاہم اس وقت والد اور دو سالہ بچے کو مردہ حالت میں پایا۔

banner

برونسن بیٹر سبی کی والدہ نے کچھ عرصہ قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے باعث برونسن بیٹر اپنے والد کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے، مقامی سماجی خدمات کا محکمہ برونسن اور اس کے والد کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں صدمے میں ڈوبی والدہ نے بتایا کہ اس کا اپنے سابق شوہر سے آخری رابطہ 27 دسمبر کو ہوا تھا جبکہ بیٹے سے آخری بار ملاقات نومبر 2023 میں ہوئی تھی۔

دوسری جانب کینتھ کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ انھوں نے بچے کو دو ہفتے قبل دیکھا تھا۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ مقامی سماجی کارکنان ان کے بیٹے کی موت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ اگر انہوں نے اپنا کام کیا ہوتا تو برونسن ابھی تک زندہ ہوتا بھوک سے نہ مرتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024