Saturday, September 21, 2024, 6:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک ایران تنازع ختم، دونوں سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

پاک ایران تنازع ختم، دونوں سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

banner

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کئے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ منگل کی رات ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے ہدف بنانے کا دعوی کی تھا۔

پاکستان نے اس حملے پر ایران سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تہران سے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو اسلام آباد واپسی سے روک دیا تھا۔

ایرانی حملے کے ایک روز بعد پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں فوجی کارروائی کر کے بلوچ عسکری تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024