Saturday, October 19, 2024, 6:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شکاگو میں8 افراد کو قتل کرنے والے نے خود کو بھی گولی مار لی

شکاگو میں8 افراد کو قتل کرنے والے نے خود کو بھی گولی مار لی

واقعات کے بعد حملہ آور نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے،پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی شہر شکاگو کے مضافات میں 8 افراد کو ہلاک کرنے والے نے خود کو بھی گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق شکاگو کے مضافات میں تین مقامات پر آٹھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص نے ٹیکساس میں پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے آٹھ افراد میں سب سے پہلا نائیجیریا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ شخص ہے جسے اتوار کی سہ پہر جولیٹ ٹاؤن شپ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، وہ تقریبا 3 سال سے امریکا میں رہ رہا تھا۔

پولیس افسران نے پیر کی صبح نینس کے گھر سے سڑک پار ایک دوسرے گھر کے باہر خون دیکھا تھا جہاں اندر دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نینس کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی جہاں سے مزید 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔

banner

اس طرح سے قتل کے تین مختلف واقعات میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

پولیس نے قتل کے محرکات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قتل کرنے والا شخص متاثرین کو جانتا تھا۔ مشتبہ شخص کی شناخت 23 سالہ رومیو نینس کے طور پرکی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024