Saturday, October 19, 2024, 8:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے نیوہیم شائر پرائمری بھی جیت لی

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے نیوہیم شائر پرائمری بھی جیت لی

نکی ہیلی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے تقریباً باہر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کو ہرا کر نیوہیم شائر پرائمری بھی جیت لی۔

سروے کے مطابق اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوگئیں۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ری پبلکن صدارتی امیدوار بن گئے ہیں ، ٹرمپ کا 9 نومبر کو ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن سے مقابلہ یقینی ہوجائے گا۔

اس سے قبل امریکا کی ریاست نیوہیم شائر میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کو منتخب کرنے کیلئے ووٹنگ ہوئی۔

banner

نکلی ہیلی نے توقع ظاہر کی تھی کہ وہ نیوہیم شائر کا میدان مار لیں گی مگر ٹرمپ کے حامیوں کا خیال تھا کہ آئیوا کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیم شائر سے بھی باآسانی منتخب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ نیوہیم شائر میں ووٹرز کے لیے سب سے اہم مسئلہ امیگریشن رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024