Saturday, September 21, 2024, 8:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقہ غزہ سے متعلق عالمی عدالت کے عبوری فیصلے کے بارے میں پرامید

جنوبی افریقہ غزہ سے متعلق عالمی عدالت کے عبوری فیصلے کے بارے میں پرامید

عالمی عدالت انصاف غزہ سے متعلق ہنگامی اقدامات کا اعلان رواں ہفتے کر سکتی ہے: ذرائع

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی افریقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف آئندہ جمعے کو غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزارت انصاف کے ترجمان نے بتایا کہ ’’ابھی تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ضمن میں اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر 2023 کو انصاف کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت یہ واضح کرے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں مبینہ نسل کُشی کر رہا ہے

اس مقدمے میں جنوبی افریقہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عارضی یا قلیل مدتی اقدامات کرے جس میں اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دیا جائے، غزہ کو معاوضے کی پیشکش کی جائے اور تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024