Saturday, October 19, 2024, 10:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں کا اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی اسٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم

حوثیوں کا اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی اسٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم

حوثیوں کی جانب سے ملک چھوڑنے کا حکم امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد سامنے آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

حوثیوں نے یمن پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ ایجنسیوں میں کام کرنے والے برطانوی اور امریکی اسٹاف کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

حوثیوں کے زیرکنٹرول دارالحکومت صنعا میں حکام نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر کو خط لکھ کر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی شہریت والے اسٹاف ممبر کے پاس ملک چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت ہے، ڈیڈلائن کے بعد ملک چھوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے لکھے گئے خط کا تمام شراکت داروں کو علم ہے اور دیکھ رہے ہیں کہ اگلا قدم کیا ہوگا، یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین کوارڈینیٹر پیڑٹ ہاکنس بھی برطانوی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے ملک چھوڑنے کا حکم امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، امریکا نے خود سے بھی کئی ایک حملے کیے ہیں جب کہ منگل کو برطانیہ کے ساتھ مل کر بھی حوثی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024