Saturday, September 21, 2024, 6:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں دکانوں میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک

چین میں دکانوں میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک

صدر شی جن پنگ کی واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

وسطی چینی صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

آگ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی سہ پہر ژینیو شہر میں دکانوں کے تہہ خانے میں لگی، آگ نے جلد ہی نزدیکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے درجنوں اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

banner

صدر شی جن پنگ نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں وسطی ہینان صوبے میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024