Saturday, September 21, 2024, 7:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

امریکہ میں پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

کینتھ اسمتھ نامی مجرم کو 1988 میں کرائے کا قاتل قرار دیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ریاست الاباما میں قتل کے ایک مجرم کو نائٹروجن گیس کی مدد سے سزائے موت دے دی گئی۔

ریاستی جیل حکام کے مطابق 58 برس کے کینتھ اسمتھ کے چہرے پر ایک ماسک لگایا گیا جس کے ذریعے تقریباً 15 منٹ تک نائٹروجن گیس کا اخراج کیا گیا جو مجرم کی موت کا سبب بنی

ریاست الاباما کے حکام نے بتایا کہ کینتھ اسمتھ کی سزا پر عمل درآمد میں 22 منٹ لگے۔ کینتھ گیس ملنے کے بعد بیس منٹ تک ہوش و حواس میں رہے، آخری دو منٹ کے دوران ان کے جسم نے متعدد جھٹکے لیے اور وہ تڑپتے ہوئے نظر آئے۔ وہ کئی منٹ تک لمبی لمبی سانسیں لینے کی کوشش کرتے رہے اور بعد ازاں ان کی سانس بند ہو گئی۔

اس سے قبل ریاست الاباما میں کسی بھی مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے مہلک انجیکشن کا استعمال کیا جاتا تھا۔

banner

کرائے کے قاتل ایک پادری کی اہلیہ کو معاوضے کے عوض قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024