Saturday, October 19, 2024, 7:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل حماس سے تمام قیدیوں کی رہائی کیلئے 2 ماہ جنگ روک دیگا: امریکی مذاکرات کار

اسرائیل حماس سے تمام قیدیوں کی رہائی کیلئے 2 ماہ جنگ روک دیگا: امریکی مذاکرات کار

حماس خواتین، بچوں، بزرگوں اور زخمی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے امریکی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممکنہ معاہدے کی صورت میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے 2 ماہ کے لیے جنگ بندی کر سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی مذاکرات کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے پر پیشرفت کے لیے کام کر رہے ہیں اور ممکنہ معاہدہ دو حصوں پر مشتمل ہو گا۔

معاہدے ممکنہ معاہدے کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گا تاہم ممکنہ معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پہلے مرحلے میں حماس خواتین، بچوں، بزرگوں اور زخمی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔

banner

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل اور حماس کے رہنما سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کریں گے جس میں مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ متوقع معاہدہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے بنیاد رکھ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث اب تک 19 لاکھ کے قریب فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور مصر سے جڑے رفح بارڈر پر 2 اسکوائر میل پر پھیلی ٹینٹ سٹی قائم کی گئی ہے جہاں بے گھر فلسطینی رہائش پزیر ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 26 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 65 ہزار سے زائد زخمی بھی ہو چکے ہیں،مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

19 لاکھ کے قریب افراد کے بے گھر ہونے سے غذائی قلت اور صحت کے سنگین مسائل بھی جنم لے رہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024