Saturday, October 19, 2024, 7:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نےایک ہی دن میں بیک وقت تین مصنوعی سیارے خلاء میں بھیج دیئے

ایران نےایک ہی دن میں بیک وقت تین مصنوعی سیارے خلاء میں بھیج دیئے

سیارے جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رسائی کے حوالے سے کام کریں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے اتوار کے روز بیک وقت تین مصنوعی سیارے خلاء میں بھیجے ہیں۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تینوں سیارے ایرانی وزارت دفاع کے تیار کردہ ‘سی مرغ’ نامی سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجے ہیں۔

ان تین سیاروں میں سے ایک کا وزن 32 کلو گرام ہے جبکہ باقی دو سیاروں میں ہر ایک کا وزن دس کلو گرام سے کم ہے۔ ان میں سے ہر ایک کو 450 کلو میٹر کے فاصلے تک بھیجا گیا ہے۔ ان کے ساتھ لگائی گئی دو چھوٹی ڈیوائسز جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رسائی کے حوالے سے کام کریں گی۔

ان میں سے ایران نے سب سے بڑے سیارے کو ‘مہدا ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ خلاء میں کثیر تعداد میں کارگوز لے جانے کے لیے سی مرغ راکٹ کی اہلیت کا جائزہ لینے میں مدد دے گا۔

banner

واضح رہے ایران نے اسی ماہ ایک اور سیارہ بھی خلاء میں بھیجا تھا ۔ اس کا نام ‘ثریا” رکھا گیا تھا۔اسے ایرانی پاسداران انقلاب کور نے تیار کیا تھا۔

مغربی ملکوں نے اس پر تشویش ظاہر کی تھی کہ ایران کو یہ کامیابی مل گئی تو ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل بھی تیار کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔

تاہم ایران نے اس بارے میں مگربی ملکوں کی تشویش کو مسترد کر دیا تھا کہ ایران اپنی سائنسی ترقی کو پر امن مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ جس کا کہ ایران کو بھی پورا حق حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024