پاکستانی سروں کے سلطان راحت فتح علی خان نے اپنے ملازم پرگھونسوں کی بارش کردی
ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم کو مارتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے؟۔
ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتا رہا اور موقع پرموجود دیگرملازمین بھی گلوکار کو روک نہ پائے۔
استاد ہونے کے ناطےراحت فتح علی خان مجھے مار یا ڈانٹ ڈپٹ کرسکتے ہیں : ملازم کا بیان
ملازم نوید حسنین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں اسکا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں انکا شاگرد ہوں، ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار یا ڈانٹ ڈپٹ کرسکتے ہیں۔
ملازم نوید حسنین نے کہا کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھو ٹ کا پلندہ ہے، ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل کا تھا جو مجھ سے گم ہوگیا تھا، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔