Saturday, September 21, 2024, 9:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سکیورٹی فوسرز نے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا: بلوچستان حکومت کا دعوی

سکیورٹی فوسرز نے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا: بلوچستان حکومت کا دعوی

سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا: نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں رات گئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے مختلف مقامات پر حملہ کیا۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے دوران مچھ جیل، پولیس تھانے اور ایف سی ہیڈ کواٹر سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بناے کا دعوی کیا

حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے

banner

جیل سپرٹینڈنٹ سلیم ترین کے مطابق مچھ میں راکٹ گرنے سے جیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، عمارت، قیدی اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ جیل کے اطراف میں فورسز مکمل الرٹ ہیں۔

بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مچ حملے میں کسی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ایک گروپ کی جانب سے مچ میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا تاہم حملے کو فورسز نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر پسپا ہوگئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024