پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکا ہوا، دھماکے سے چار افراد جان سے گئے جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں
سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکہ ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔
اسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریلی میں ہونے والی دھماکے کی تصدیق کی۔
سبّی میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار NA-253 صدام ترین کے ریلی میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات، صدام ترین حملے میں محفوظ
یااللّہ پاکستان پر رحم فرما۔۔۔#PakistanUnderFascism #اب_غلامی_نامنظور pic.twitter.com/V30mYltLDU
— PTI BALOCHISTAN (@PTIBaluchistan) January 30, 2024