Saturday, September 21, 2024, 10:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوجیوں کا بھیس بدل کر اسپتال پر حملہ، 3 فلسطینی نوجوانوں کو مار ڈالا، ایک دن میں مزید 114 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں کا بھیس بدل کر اسپتال پر حملہ، 3 فلسطینی نوجوانوں کو مار ڈالا، ایک دن میں مزید 114 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے نئے معاہدے کی کوششیں جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

الامل اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت متعدد فلسطینی جان سے گئے ، 24 گھنٹوں کے دوران اب تک مزید 114 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا لباس پہن کر مغربی کنارے کے ابن سینا اسپتال میں داخل ہو کر فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوجیوں نے الزام عائد کیا کہ تینوں فلسطینی نوجوانوں کا تعلق حماس کے اس سیل سے تھا جو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

banner

ہلاک ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت محمد، باسل الغزاوی اور محمد جلامنہ کے ناموں سے ہوئی جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی اسپتال کے فلور پر ڈاکٹرز اور نرسز کے بھیس میں آتے ہیں اور کوٹ اتار کر اسلحہ نکال لیتے ہیں۔


اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں بھیس بدل کر داخل ہونے والے اسرائیل کے اسپیشل سیکیورٹی فورسز کے کمانڈوز تھے جو اسرائیل پر حملوں کے ذمہ دار افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے نئے معاہدے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

حماس کا کہنا ہے مجوزہ تجاویز کی قبولیت اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مرنے ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 121 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024