Saturday, October 19, 2024, 10:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تین مراحل پر مشتمل فائر بندی کی تجویز موصول، جائزہ لے رہے ہیں: حماس

تین مراحل پر مشتمل فائر بندی کی تجویز موصول، جائزہ لے رہے ہیں: حماس

فائر بندی کی تجویز پیرس میں اسرائیل، امریکہ اور مصر کے انٹیلی جنس سربراہوں کے مذاکرات کے بعد سامنے آئی

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی گروپ حماس نے کہا ہے کہ اسے غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک نئی تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ تجویز اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

حماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ اس تجویز میں تین مرحلوں پر مشتمل فائر بندی شامل ہے۔

سب سے پہلے سات اکتوبر 2023 کو قیدی بنائے گئے افراد میں شامل عام اسرائیلی شہریوں کو چھوڑا جائے گا، پھر فوجیوں اور آخر میں ان قیدیوں کی لاشیں دی جائیں گی جو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران مارے گئے ہیں۔

banner

لیکن نومبر کے آخر میں فائر بندی ختم ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ فریقین کی جانب سے زیر غور ایک نئی تجویز کی تفصیلات جاری کی گئیں۔

فائر بندی کی تجویز پیرس میں اسرائیل، امریکہ اور مصر کے انٹیلی جنس سربراہوں اور قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہیں۔

مذاکرات کی سنگینی کی علامت کے طور پر حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے قاہرہ جا رہے ہیں، جو ایک ماہ سے زائد عرصے میں ان کا پہلا عوامی دورہ ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے ’مکمل فتح‘ تک غزہ سے فوجیوں کو نہ نکالنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ باقی قیدیوں کو صرف جنگ مستقل طور پر ختم کرنے کے وسیع تر معاہدے کے حصے کے طور پر رہا کرے گا۔

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت سے اب تک 26 ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024