امریکہ نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کردی۔
امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی، جون 2023 میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31 MQ-9A سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنے تھے۔
امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ، جب تک مکمل تحقیقات نہیں کروائی جائے گی تب تک بھارت کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔
3 بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ ، آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔
گرپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش پر غصے کی وجہ سے یہ خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا ہے۔
نومبر 2023 میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔