Saturday, September 21, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ زمین اسکینڈل کیس میں گرفتار

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ زمین اسکینڈل کیس میں گرفتار

جھارکھنڈ کے ہیمنت سورین پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین اسکینڈل کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین پر سرکاری زمین کی غیر قانونی فروخت کے معاملے میں منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز پوچھ گچھ کے بعد ہیمنت سورین کو زمین کے خرد برد کی ایک مبینہ تحقیقات میں گرفتار کرلیا ہے۔

نئی دہلی میں موجود ان کی سرکاری رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے کے دو لگژری کاریں اور 36 لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

banner

دوسری جانب ہیمنت سورین کے پارٹی جے ایم ایم کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر بلاجواز نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان تنو کھتری نے مزید کہا کہ مقدمے کا مقصد ہیمنت سورین پر دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ بی جے پی سے وفاداری کر لیں یا جیل چلے جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت الیکشن سے قبل اپنے سیاسی مخالفین کو بلاجواز نشانہ بنانے کے لیے قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے تین سینئر ارکان کو بھی تحقیقات کے سلسلے میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024