Saturday, September 21, 2024, 1:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثی باغیوں کا امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حوثی باغیوں کا امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایک بحری جہاز میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے، میری ٹائم سکیورٹی فرم

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں اپنے تازہ حملے میں ایک امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

میری ٹائم سکیورٹی فرم ایمبرے نے کہا کہ یمن کی بندرگاہ عدن کے جنوب میں کام کرنے والے ایک بحری جہاز میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے لیکن فرم نے جہاز کا نام نہیں بتایا۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے کہا کہ گروپ نے KOI نامی ایک امریکی تجارتی جہاز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں (اسرائیل ) کی طرف جا رہا تھا۔

banner

انہوں نے کہا کہ یمن برطانوی اور امریکی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

حوثی ترجمان نے کہا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تمام امریکی اور برطانوی بحری جہاز یمنی مسلح افواج کے لیے جائز اہداف ہیں جب تک کہ ہمارے ملک کے خلاف امریکی برطانوی جارحیت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024