Saturday, October 19, 2024, 2:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولزلیک کرنیوالے سابق سی آئی اے اہلکار کو40 سال قید کی سزا

وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولزلیک کرنیوالے سابق سی آئی اے اہلکار کو40 سال قید کی سزا

جوشوا شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک سابق سافٹ ویئر انجینئر کو سی آئی کی تاریخ میں معلومات کی سب سے بڑی چوری کے الزام میں 40 برس کی قید سزا سنا دی گئی ہے

جوشوا شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے جس کے بعد امریکی ڈسٹرکٹ جج نےجوشوا کو 40 سال قید کی سزا سنائی۔

جوشوانے 2012 سے2016 تک سی آئی اے کے ایلیٹ ہیکنگ یونٹ میں کام کیا تھا، اس نےکمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سسٹم میں گھسنے کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹول چوری کیے۔

جوشوا شولٹ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد سامان وکی لیکس کو بھیج دیا تھا جس کے بعد وکی لیکس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویز شائع کرنا شروع کی تھیں۔

banner

مین ہٹن کی فیڈرل کورٹ کے جج جیسی میتھیو فرمن نے سی آئی اے کے سابق اہلکار جوشوا کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کے اقدام سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کبھی بھی مکمل طور پر معلوم نہ ہو سکے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک بہت بڑا نقصان تھا۔

وکی لیکس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویزات شائع کرنا شروع کی تھیں جن کو وکی لیکس نے ’والٹ سیون‘ کا نام دیا تھا۔ ان دستاویزات میں خفیہ ادارے سی آئی اے کے الیکٹرانک جاسوسی اور سائبر وار فیئر سے متعلق معلومات سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024