ریاست فلوریڈا کے علاقے موبائل ہوم پارک میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کت تباہ ہوگیا
حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔
حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا جس سے دیگر گھروں کو آگ لگ گئی۔
طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے۔
We’re on scene of a small plane crash at a mobile home park south of Clearwater Mall. Multiple mobile homes have caught fire. Firefighters from multiple jurisdictions are on scene. pic.twitter.com/1vBLnTnY8R
— Clearwater Fire & Rescue Department (@clearwaterfire) February 2, 2024
حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے۔