Saturday, October 19, 2024, 12:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشددمیں ملوث چاراسرائیلی آبادکاروں پر امریکی پابندیاں نافذ

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشددمیں ملوث چاراسرائیلی آبادکاروں پر امریکی پابندیاں نافذ

by NWMNewsDesk
0 comment

بائیڈن انتظامیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیل کے چار افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے ایک انتظامی حکم نامے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بدسلوکی کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی عائد کی۔

صدر بائیڈن نے کہا مغربی کنارے کی صورت حال، خاص طور پر انتہا پسند آباد کاروں کے تشدد میں اضافہ، لوگوں کی زبردستی نقل مکانی اور دیہاتوں اور املاک کی تباہی ناقابل برداشت سطح پر پہنچ گئی ہے جو امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

banner

صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت انتہا پسند اسرائیلیوں کے خلاف پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ خارجہ نے بتایا کہ چاروں افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور امریکیوں کو ان کے ساتھ مالی لین دین سے منع کر دیا جائے گا۔

ان چار اسرائیلی آبادکاروں میں ڈیوڈ چائی چسدائے بھی شامل ہیں جن پر مغربی کنارے کے حوارا قصبے میں فسادات کی قیادت کرنے کا الزام ہے، جس میں فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا تھا اور ایک فلسطینی شہری اس حملے میں جان سے گیا تھا۔

دیگر افراد میں ینون لیوی شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیلی چوکی سے آباد کاروں کے ایک گروپ کی قیادت کی جنہوں نے فلسطینیوں اور دیہاتیوں پر حملہ کیا، ان کے کھیتوں کو جلایا اور ان کی املاک کو تباہ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024