Saturday, September 21, 2024, 1:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا یمن میں حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملہ

امریکہ کا یمن میں حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملہ

حوثیوں کی کشتیوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے: سینٹر کمانڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ منگل کی صبح یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی حوثیوں کی کشتیوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سینٹر کمانڈ کی جانب سے جاری کے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں امریکی نیوی کے بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی تھیں اس لیے یہ کارروائی دفاع میں کی گئی۔

امریکہ اور اس کے اتحادی حوثیوں کے خلاف حملے کر رہے ہیں جنہوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ سمندری ٹریفک کو بند کر دیا جائے کیونکہ اس سے اسرائیل جنگ کی حمایت ہوتی ہے۔
اب تک ہونے والے حملوں کی امریکہ اور برطانیہ نے قیادت کی جبکہ آسٹریلیا، بحرین، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کی جانب سے ان کے لیے مدد فراہم کی گئی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں تناؤ کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا تاہم اس نے ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کی جانب سے اردن میں تین امریکہ فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں پچھلےہفتے عراق اور شام پر حملے کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024