Saturday, September 21, 2024, 1:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سال میں پہلی بار؛ ایل سلواڈور میں کوئی رہنما مسلسل دوسری بار صدر منتخب

سال میں پہلی بار؛ ایل سلواڈور میں کوئی رہنما مسلسل دوسری بار صدر منتخب

صدر نائیب بوکیل کی صدارتی الیکشن میں شاندار کامیابی، ان کی جماعت نے 68 میں سے 58 نشتیں حاصل کرلیں

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر نائیب بوکیل صدارتی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوکر ایل سلواڈور کی 100 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل نے 85 فیصد ووٹس حاصل کرکے دوسری بار بھی صداتی انتخاب کے لیے میدان مار لیا۔

اس طرح 42 سالہ صدر نائیب بوکیل 100 سال میں ایل سلواڈور کے مسلسل دوسری بار صدر بننے والے پہلے شخص بن گئے۔ وہ یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

ایل سلواڈور کے الیکشن کمیشن نے تاحال صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم صدر نائیب بوکیل نے نہ صرف اپنی فتح کا اعلان کر دیا بلکہ صدارتی محل پر جشن منایا گیا جہاں ہزاروں شہری مبارک باد دینے جمع ہوئے تھے۔

banner

سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل نے اپنے پچھلے دور حکومت میں جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن اور ملک میں سیکیورٹی معاملات درست کرکے امن و امان کو بحال کرکے عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی تھی جس کا فائدہ انھیں الیکشن میں ہوا۔

صدر نائیب بوکیل کی جماعت ’’نیو آئیڈیاز پارٹی‘‘ نے جمہوریت کے خاتمے کے خدشات کے باوجود قانون ساز اسمبلی کی 68 میں سے 58 نشتیں حاصل کرلیں جب کہ اپوزیشن کو صرف 7 فیصد ووٹ ملے۔

نائیب بوکیل نے اپنے دور حکومت میں سیکورٹی حکمت عملی کے باعث شہری آزادی کو معطل کرکے 75 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا گیا جس سے ملک میں قتل کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

اپنی کامیابی کے بعد انھوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی ملک میں کینسر کی طرح پھیلے گینگز پر قابو پا چکے ہیں اور اب ہمیں صرف جلد از جلد صحت یاب ہونا ہے اور ایسا توانا بننا ہے جیسا کہ ہم بننا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024