Saturday, October 19, 2024, 8:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی وزیرِ خارجہ کا پھر دورۂ مشرقِ وسطیٰ

غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی وزیرِ خارجہ کا پھر دورۂ مشرقِ وسطیٰ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اینٹنی بلنکن کی ملاقات

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے آغاز پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات لگ بھگ دو گھنٹے تک جاری رہی۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا واشنگٹن کی طرف سے جنگ بندی کے پیشکش کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ امریکی پیشکش میں اسرائیلی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔ وہ منگل کو مصر اور قطر کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ مصر اور قطر نے جنگ بندی کی تجویز کو تیار کرنے میں امریکہ کی معاونت کی ہے۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلنکن اور سعودی ولی عہد نے بحران کےخاتمے اور علاقائی ہم آہنگی پر تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان کا ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور تنازع پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024