Saturday, September 21, 2024, 1:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مینار پاکستان سے کھڈیاں: ترقی کے بیانیے کی جیت پر ن لیگ کی الیکشن مہم کا اختتام

مینار پاکستان سے کھڈیاں: ترقی کے بیانیے کی جیت پر ن لیگ کی الیکشن مہم کا اختتام

کہاں گیا بلین ٹری ؟گھر اور نوکری ملی ؟کہاں گئے 350 ڈیم ؟انڈے ،مرغیاں اور کٹے کہاں گئے؟ نواز شریف

by NWMNewsDesk
0 comment

نواز شریف 21 اکتوبر کو تقریباً چار سال کے بعد لاہور کے ہوائی اڈے پر اترے تو مینار پاکستان پرہزاروں کی تعداد میں کارکن ان کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔

انتخابی مہم کے آخری جلسے کے لیے مسلم لیگ ن نے قصور کے قصبے کھڈیاں کا انتخاب کیا تھا۔ قصور کے حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

کھڈیاں کے آخری جلسے میں مریم نواز نے اقتدار کی صورت میں بدلے کی سیاست کو دفن کرنے کا اعلان کیا اور تحریک انصاف نے کارکنوں کو بھی مخاطب کر کے جھگڑے ختم کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے پر بات کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ بہت ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن ایشین ٹائيگر بننا ہے، یہ یوتھ ہی ملک کو ایشین ٹائيگر بنائے گی۔

banner

نوازشریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گیا بلین ٹری ؟کسی کو گھر اور نوکری ملی ؟کہاں گئے 350 ڈیم ؟انڈے ،مرغیاں اور کٹے کہاں گئے؟ان فراڈیوں کو دوبارہ پاکستان نہیں آنے دینا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نہ نکالا جاتا تو دعوے سے کہتا ہوں کوئی بیروزگار نہیں ہوتا، ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں، ہمیں ٹھوکروں سے باہر نکلنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ 2 دن بعد خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں مصروف تھے، نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے، روزگار دیں گے، نواز کے دور میں روٹی 4 روپے کی تھی،آج کل 20 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024