Saturday, September 21, 2024, 8:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واشنگٹن میں ایک گھر سے جوہری راکٹ برآمد

واشنگٹن میں ایک گھر سے جوہری راکٹ برآمد

by NWMNewsDesk
0 comment

ایسے راکٹ سرد جنگ کے دنوں میں امریکہ اور کینیڈا نے استعمال کیے تھے

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ایک گھر سے جوہری مواد لے جانے کے لیے استمعال ہونے والا راکٹ برآمد ہوا ہے۔

واشنگٹن پولیس کے مطابق راکٹ بلویو کے علاقے میں ایک گھر کے اندر سے ملنے والا راکٹ دراصل غیرفعال حالت میں تھا۔

پولیس کے مطابق ’اوہائیو میں ایئر فورس کے میوزیم کی انتظامیہ کو فون کر کے کسی نے فوجی راکٹ رضاکارانہ طور پر بطور عطیہ دینے کی پیشکش کی۔

banner

اس کال کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس ٹیم بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر حکام کے ہمراہ اس مقام پر پہنچی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ’یہ ڈگلس نامی ایئر ٹو جینی (جس کا اس وقت نام ایم بی ون تھا) ہے، یہ ایک ان گائیڈڈ فضا سے فضا میں مار کرنے والا راکٹ ہے، جو اپنے ساتھ جوہری ہتھیار لے کی صلاحیت بھی رکھتا تھا۔‘
پولیس کا یہ بھی بتایا کہ ’راکٹ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی جوہری یا کوئی دوسرا مواد منسلک تھا اور نہ اس میں ایندھن تھا، یعنی یہ ہر لحاظ سے بے ضرر تھا۔‘

بیان کے مطابق ’چونکہ یہ راکٹ غیرفعال تھا اور آرمی کی جانب سے بھی اس کی واپسی کا مطالبہ سامنے نہیں آیا اسی لیے اسے صاف ستھرا کر کے میوزیم میں رکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔‘

ایئر فورس میوزیم کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ سرد جنگ کے دنوں میں امریکہ اور کینیڈا نے استعمال کیے تھے اور اس وقت سوویت یونین کے جنگی جہازوں کو روکنا کافی بڑا مسئلہ تھا۔ جولائی 1957 میں صرف ایک بار آزمائشی طور پر ایسے راکٹ کو چلایا گیا اور نیواڈا کے اوپر دھماکہ کیا گیا تھا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024