Friday, October 18, 2024, 10:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیراسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں: سعودی عرب

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیراسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں: سعودی عرب

ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن نہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ان کا مؤقف ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے ، انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کو اپنے اس ٹھوس مؤقف سے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے جب تک 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور اسرائیلی قابض فوج کی غزہ کی پٹی سے انخلا سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔

banner

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ، سعودی عرب کے دورے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی بڑھتی کشیدگی سے متعلق بات چیت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024